کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شہر کی بہتری جدید سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ شہید بی بی جیسی عظیم، نڈر اور مدبر سیاسی رہنما کی مثال پورے خطے میں نہیں ملتی۔ اپوزیشن کی صورتحال سب کے سامنے ہے وہ باہمی اختلافات اور اندرونی انتشار کا شکار ہے۔صوبے میں کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی اور بعض عناصر کی جانب سے پھیلایا جانے والا تاثر حقائق کے برعکس ہےآج شہیدِ جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کا یومِ ولادت ہے، تاہم محرم الحرام کے تقدس کے پیشِ نظر پاکستان پیپلز پارٹی یہ دن نہایت احترام اور عقیدت کے ساتھ منا رہی ہے۔سندھ اسمبلی کے میڈیا کارنر پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو "دخترِ مشرق" کے معزز لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے آمریت کے اندھیروں کا جرأت، استقامت اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا اور جمہوریت کی سربلندی و عوامی حقوق کے تحفظ کے لئے ایسی لازوال قربانی پیش کی جس کی مثال تاریخ میں کم ہی ملتی ہے۔