• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے روئیے کا نوٹس لیا جائے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس اور گلشن اقبال کیمپس نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے انتظامی بلاک میں پیشآنے والے واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی کے چانسلر آصف علی زرداری، پرو چانسلر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین ڈاکٹر نیاز احمد اختر، وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چئیر سینیٹ قاضی شیخ المقتدر سے اپیل کی ہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواریکی جانب سے شعبہ سیاسیات کی صدر پروفیسر ڈاکٹر رانی ارم کے ساتھ کی جانے والی نازیبا اور انتہائی نامناسب گفتگو اور ڈاکتر رانی ارم کی جانب سے وائس چانسلر کے خلاف ہراسانی کی درخواست پر سنجیدہ اور شفاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے،اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے روئیے کا نوٹس لیا جائے ۔ دونوں انجمنوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ وائس چانسلر تنخواہوں، پیشن، ہاوس سیلنگ، بقایاجات اور میڈیکل کی بحالی کے مسئلے پر کراچی میں موجودگی کے دوران سنجیدہ اور معنی خیز مذاکرات سے کنارہ کشی اختیار کرتے رہے۔ اساتذہ اور ملازمین سے گفتگو کرنے کے بجائے انہون نے گلشن اقبال کیمپس سے اساتذہ سے مذاکرات کئے بغیر راہ فرار اختیار کرنے کو ترجیح دی۔ اساتذہ اور ملازمین کو امید تھی کہ اسلام آباد روانگی سے قبل وائس چانسلر سنجیدہ مذاکرات کرکے مسائل کے حل کا لائحہ عمل دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید