• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، تیز رفتار سوزوکی بے قابو ہو کر مجلس میں خواتین کی نشست میں داخل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس ،مسجد بقیۃ اللہ میں دوران مجلس تیز رفتار سوزوکی بے قابو ہوکر مجلس میں خواتین کی نشست میں داخل ہوگئی جس کے باعث مجلس میں شریک متعدد خواتین زخمی ہوگئیں، ڈی آئی جی ساؤتھ کے ترجمان زوبیر نے بتایا ہے کہ واقعے تیز رفتار سوزوکی کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ہےحادثہ کے بعد سوزوکی میں بم کی افواہ پھیل گئی جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کا سرکاری خرچ پر علاج کرانے کا حکم دیا انہوں نے واقعہ کی مکمل تفتیش کرنے کی ہدایت کی۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانہ کی حدود ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 6میں واقع مسجد و امام بارگاہ بقیۃ اللہ میں اتوار کی شب مجلس کے دوران تیز رفتار سوزوکی بے قابو ہوکر خواتین کی نشست میں داخل ہوگئی اور مجلس میں شریک متعددخواتین کو سوزوکی کی زد میں آکر زخمی ہوگئی ،تیز رفتار سوزوکی کو مجلس کی نشست میں داخل ہوتا دیکھ کر مجلس میں شریک عزادارخوف زدہ ہوگئے اور سوزوکی میں بم کی افواہ پھیل گئی جس سے لوگ سوزوکی سے دور بھاگنے لگے۔
اہم خبریں سے مزید