• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

"فنانس بل" لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی وصولی سخت نظام متعارف

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) فنانس بل لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی وصولی سخت نظام متعارف ،نادہندگان سے انکم ٹیکس بقایاجات کی طرز پر ریکوری، تاخیر پر سرچارج بھی عائد ،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریوں کیلئے ماہانہ رپورٹنگ اور سالانہ آڈٹ لازمی ،فنانس بل 2026-27 میں پٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی وصولی کو مزید مؤثر، سخت اور مکمل طور پر دستاویزی بنانے کیلئے پٹرولیم مصنوعات (پٹرولیم لیوی و کلائمیٹ سپورٹ لیوی) آرڈیننس 1961 میں اہم ترامیم تجویز کی گئی ہیں، جن کے تحت پٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی ادائیگی ہر آئل مارکیٹنگ کمپنی، ریفائنری اور اوگرا کے لائسنس یافتہ ادارے کے لائسنس کی لازمی شرط قرار دی جائے گی جبکہ وفاقی حکومت سرکاری گزٹ کے ذریعے وقتاً فوقتاً ان لیویز کی شرحوں کا تعین کرے گی۔ مجوزہ ترامیم کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنی، اوگرا اور ریفائنری کی نئی تعریفیں قانون کا حصہ بنائی جا رہی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید