• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمیٰ کراچی، آئندہ مالی سال کا بجٹ 60 ارب 45 کروڑ روپے ہوگا

کراچی( طاہر عزیز ) بلدیہ عظمیٰ کراچی کےآئندہ مالی سال 2026-2027 کےبجٹ کو حتمی شکل دیدی گئی60 ارب45 کروڑ 14 لاکھ30ہزار روپےکا ہوگا رواں سال کی کے مقابلے میں5 ارب روپےزیادہ رقم مختص ، ہوٹلز،گیسٹ ہاوسز،شادی ہالز اور ایئر بی این بیز پر ایک فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز، روزنامہ جنگ کو موصولہ بجٹ دستاویز کے مطابق یونین کمیٹیز میں ترقیاتی و بحالی کے کاموں کے لئے ایک ارب 20کروڑ روپے جبکہ شہر میں سڑکوں کی تعمیر، مرمت وغیرہ کے لئے ایک ارب 13 کروڑ روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اسے 28 جون کو سٹی کونسل میں منظوری کے لئے پیش کریں گےدیگر بڑے منصوبوں کے لئے جو رقوم مختص کی گئی ہیں ان میں پارکس پر 50 کروڑ، تمام یو سیز میں سولرائزیشن 50 کروڑ روپے،نالوں کی صفائی80 کروڑ روپے،سڑکو ں اور پارکس کے کنارے شجر کاری پر ایک ارب 15کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔

اہم خبریں سے مزید