• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس وصولی، سچ نکلی تو مذاکرات ختم ٹرمپ، سیز فائر امریکی شکست کا اعلان، تہران

واشنگٹن (اے ایف پی /نیوز ڈیسک )جنوبی لبنان میں ایک کار پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کم از کم دو افراد شہید ہوگئے ‘اس کارروائی کو حزب اللہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ہےجبکہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹول ٹیکس یا کوئی اور فیس وصول نہیں کی جارہی‘ اگر یہ معلومات غلط ثابت ہوئیں تو مذاکرات فوری طور پر ختم کر دیے جائیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ ایران نے وعدے پورے نہ کیے تو ٹرمپ کے پاس دیگر کئی آپشنزموجود ہیں‘ تکنیکی مذاکرات 29 یا 30 جون کو دوبارہ سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوں گے ‘ مذاکرات میں خلیجی ممالک کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔

امریکا کے وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران کے منجمد فنڈز کی نگرانی کیلئے قطر میں ایک ادارہ قائم کیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ امریکا نے اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان سے واپس بلانے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا‘ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

دوسری جانب اعلیٰ ایرانی مذاکرات محمد باقر قالیباف نے جنگ بندی معاہدے کو امریکا کی شکست کا اعلان قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمت کسی دباؤ یا زبردستی کا نتیجہ نہیں تھی بلکہ یہ بہادر ایرانی قوم کی مزاحمت اور طاقت کا نتیجہ تھی۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مارکو روبیو کے بیانات کو مستردکرتے ہوئے خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دارامریکا کو قرار دیدیا۔

عمان نےاعلان کیا کہ وہ بین الاقوامی بحری تنظیم کے ساتھ مل کر ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے ٹرانزٹ کوریڈور بنائے گا۔

اہم خبریں سے مزید