• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لالی پاپ دیا جارہا ہے حکومت سے نکل جائیں، بلاول کا MQM کو مشورہ

اسلام آباد(راحت منیر) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں کراچی سے (ایم کیو ایم) کے اراکین اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت، وزیراعظم اور وزرا آپکے مطالبات نہیں مان رہے، لالی پاپ دے رہے ہیں تو وفاقی حکومت سے نکل جائیں ، آپ کب تک اس لالی پاپ پر چلیں گے ، کیا کراچی زیادہ اہم ہے یا یہ کرسیاں زیادہ اہم ہیں؟

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایم کیو ایم اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کہ پیپلز پارٹی سے ان کا کوئی مسئلہ نہیں، انکی اپنی کابینہ کے ساتھی ان کے ساتھ سیاست کر رہے ہیں۔ وہ جان بوجھ کر اپنے ساتھیوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور آپ ان سے آپ کے حقوق لینے کے بجائے چاہتے ہیں کہ آپ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کو نشانہ بنائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جہاں تک بلدیاتی نظام کا تعلق ہے تو یہ صرف پیپلز پارٹی کی حکومتوں میں ہوتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید