کراچی(رفیق مانگٹ)’’تمام یہودی آپ سے تنگ آ چکے ہیں‘‘ ٹرمپ کا نیتن یاہو کو سخت پیغام۔
فون کال کے دوران شدید تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
امریکی صدر نے کہا کہ یہودی آپ سے تنگ ہیں،اس کال میں موجود دونوں یہودی (کوشنر اور وٹکوف)بھی آپ سے تنگ ہیں،سب آپ سے نفرت کرتے ہیں اور میں آپ کے ساتھ کھڑا رہا ہوں۔
ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا "سب لوگ آپ سے تنگ آ چکے ہیں، بی بی۔ تمام یہودی آپ سے تنگ ہیں۔ اس کال میں موجود دونوں یہودی بھی آپ سے تنگ ہیں"، جس سے مراد کوشنر اور وٹکوف تھے جو اس کال میں شامل تھے۔
انہوں نے مزید کہا "آپ اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ میں اسرائیل کا سب سے بڑا دوست ہوں۔ سب آپ سے نفرت کرتے ہیں اور میں آپ کے ساتھ کھڑا رہا ہوں۔ یہ اسرائیل کے لیے ایک بہترین معاہدہ ہے"-
امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان انتہائی کشیدہ ٹیلیفونک گفتگو کے انکشافات نے عالمی سفارتکاری میں ہلچل مچا دی ہے۔
یہ گفتگو 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کے تناظر میں ہوئی، جسے ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان طویل جنگ کے بعد پیش کیا تھا۔
اس ٹیلیفونک گفتگو میں ٹرمپ کے داماد اور امن نمائندہ جیرڈ کشنڑ، مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف، اور نیتن یاہو شریک تھے۔
یہ تفصیلات نیو یارک ٹائمڑ کے دو صحافیوں کی نئی کتاب میں بیان کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس گفتگو میں 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر بات ہو رہی تھی، جس کا اعلان ٹرمپ نے ستمبر 2025 میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تقریباً دو سال کی شدید لڑائی کے بعد کیا تھا۔
یہ تلخ جملوں کا تبادلہ نئی کتاب Regime Change میں بیان کیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق، کوشنر اسرائیل پر اس وقت زیادہ برہم ہو گئے تھے جب اس نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں حماس کے اہداف پر فضائی حملہ کیا۔