• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی اشاریوں میں بہتری کے ثمرات ملک کے ہر شہری تک پہنچائینگے، شہباز شریف

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی اشاریوں میں بہتری کے ثمرات ملک کے ہر شہری تک پہنچائے جائیں گے۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز عوام اور کاروباری برادری کے لیے ریلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ مالی سال کا بجٹ تشکیل دینے پر حکومتی ٹیم بالخصوص وزارت خزانہ کی ٹیم کی پذیرائی کرتے ہوئے کہی ۔ وزیراعظم کا نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب، وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی ، سیکریٹری خزانہ چیئر مین ایف بی آر اور پوری حکومتی ٹیم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اہم خبریں سے مزید