• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرون ملک سے آمدن اکٹھی کرنے کیلئے ایف بی آرکو ڈایریکٹوریٹ جنرل کمپلاینس کے قیام کا اختیار  

اسلام آبا(مہتاب حیدر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بجٹ 2026-27میں اندرون ملک ریونیو کے لیے “ڈائریکٹوریٹ جنرل (فیلڈ کمپلائنس)” کے قیام کا اختیار دے دیا گیا ہے تاکہ ٹیکس کی تعمیل کو بہتر بنایا جا سکے۔ایف بی آر کو مالی سال 2026-27 کے لیے 15,264 ارب روپے کا بڑا ٹیکس وصولی ہدف دیا گیا ہے، جو کہ مالی سال 2025-26 کے نظرثانی شدہ ہدف 12,983 ارب روپے کے مقابلے میں ہے، جو 30 جون 2026 کو ختم ہو رہا ہے۔ اگلے مالی سال میں مطلوبہ ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے ایف بی آر کو بڑی حد تک مؤثر نفاذ اور تعمیل پر انحصار کرنا ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید