• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمزور ادارے کبھی مضبوط نظام کی بنیاد نہیں بن سکتے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جمہوریت کی بنیاد ووٹ کے احترام پر قائم ہے۔اپنے خطاب کے دوران بیرسٹر گوہر نے شعر پڑھتے ہوئے کہا ’’پھر بھی ہم سے گلہ ہے ہم وفادار نہیں،ہم اگر وفادار نہیں تو آپ بھی دلدار نہیں‘‘۔جس پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مسکراتے ہوئے تبصرہ کیا کہ یہ شعر تو میری طرف سے ہونا چاہیے تھا۔
اہم خبریں سے مزید