• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں سے ٹیکس کٹوتی کے نئے سلیب متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد) وفاقی وزارت خزانہ نے تنخواہوں سے ٹیکس کٹوتی کے نئے سلیب متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کردی ۔جنگ کے وفاقی وزارت خزانہ کےُ سینئر عہدے دار سے رابطہ پر انہوں نے تمام متعلقہ شعبوں سے رابطے کر کے بتایا کہ وفاقی ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکس کٹوتی کے سلیب وفاقی وزارت خزانہ تیس جون کی بجائے جولائی میں تیار کر کے جاری کرے گی ۔بدھ کو کچھ الیکٹرانک میڈیا نے یہ بریکننگ نیوز مسلسل جاری کی وفاقی حکومت نے ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں سے نئے فنانس ایکٹ کے مطابق ٹیکسوں کی کٹوتی کے سلیب تیار کر کے بدھ کی دوپہر باقاعدہ طور پر جاری کر دیے ہیں جنگ کے سینئر صحافی نے جب وفاقی وزارت خزانہُ کےُ سینئر عہدے دار سے رابطہُ کیا تو بتایا گیا کہ ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکسوں کی کٹوتی کے سلیب تیار نہیں کئے گئے یہ سلیب آئندہ ماہ بنائے جائیں گے اور جاری کئے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید