• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پوسٹ نجکاری اور ممکنہ ڈاؤن سائزنگ کے حوالے سے قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )پاکستان پوسٹ کی نجکاری اور ملازمین کی ممکنہ ڈاؤن سائزنگ کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ، سکواڈرن لیڈر مقصود احمد نے ادارے کی نجکاری اور ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ سے متعلق خبروں کو من گھڑت، بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا۔ اس واشگاف اعلان کے بعد پاکستان پوسٹ کی تمام یونینز اور پوسٹل ورکرز فیڈریشن پاکستان نے گہرے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید