• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اقوام متحدہ کیساتھ قریبی و کثیر الجہتی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے، آصفہ بھٹو

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)خاتون اول و رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ اپنے قریبی اور کثیرالجہتی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے اور پاکستان میں اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم کے کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،آصفہ بھٹو سے اقوام متحدہ کے پاکستان میں ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کے نمائندوں نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے نظام کے درمیان تعاون، قومی ترقیاتی ترجیحات، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، سماجی تحفظ، صحت اور پائیدار ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آصفہ بھٹو نے ملک بھر میں خدمات انجام دینے والے اقوام متحدہ کے اداروں، فنڈز اور پروگراموں کی کاوشوں کو سراہا اور بالخصوص عوامی صحت، بچوں کی فلاح، پائیدار ترقیاتی اہداف اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور قومی ترقیاتی ترجیحات اور منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید