• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنہائی میں مولانا سے جو بات کی، اسے قبر میں لے جاؤں گا، شہباز

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )قومی اسمبلی اجلاس میں جے یو آئی ف کے سر براہ مولانا فضل الرحمن اور وزیر اعظم شہباز شریف کے در میا ن دلچسپ اور معنی خیز جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قدم بوسی کیلئے ان کے پاس حاضر ہوتا رہتاہوں ، تنہائی میں جو بات کی ، اسے قبر میں لے جاؤں گا ،مولانا میرے لئے لائق احترام ہیں ، تنہائی  میں جو باتیں ہوئیں  ان پر بات نہیں کروں گا  ۔مولانا فضل الرحمان نے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم نے جس محبت کا اظہار کیا ہے۔ اس پر ان کا شکر گزار ہوں ، میں وزیراعظم کو آفر کرتا ہوں کہ اگر تنہائی میں کوئی بات کی ہے تو وزیراعظم کو یہاں بات کرنے اجازت ہے، وہ یہاں بتا دیں۔
اہم خبریں سے مزید