• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی سرمایہ کاری اسکیمیں، ایس ای سی پی اور نیب کا مشترکہ کارروائی کیلئے تعاون پر اتفاق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایس ای سی پی اور نیب کا غیر قانونی سرمایہ کاری اسکیموں کے خلاف مشترکہ کارروائی کے لیے تعاون پر اتفاق ، دونوں اداروں کے درمیان اشتراک غیر قانونی ڈپازٹ اسکیموں سمیت دیگر مالیاتی فراڈ کی حوصلہ شکنی میں اہم کردار ادا کرے گا،تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور قومی احتساب بیورو (نیب) نے سرمایہ کاری کی غیر قانونی اسکیموں اور الیگل ڈپازٹ ٹیکینگ کے خلاف مؤثر کارروائی اور کرنے کے لئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے ایس ای سی پی ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو سے ملاقات میں غیر قانونی ڈپازٹ اسکیموں کے خلاف مشترکہ کارروائی، معلومات کے تبادلے اور مربوط انفورسمنٹ کے لئے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) طے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ڈپازٹ اسکیمیں غیر معمولی منافع کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے شہریوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہیں اور انہیں بھاری مالی نقصان پہنچاتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید