• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل سے لیبیا کی افواج کے نائب کمانڈر ان چیف کی ملاقات

اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی عرب مسلح افواج کے  نائب کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ نے ملاقات کی، افواج کے درمیان عسکری روابط کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (ائی ایس پی ار) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے نائب کمانڈر کی ملاقات ہوئی جی ایچ کی آمد پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر  پیش کیا ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور علاقائی سلامتی کی صورتحال دفاعی تعاون اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان عسکری روابط کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید