• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واقعہ کربلا سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے، شرجیل میمن

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات‘ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ کوشش ہے کہ حیسکو اور کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا نظام بہتر بنایا جائے۔حکومت سندھ کی جانب سے محرم الحرام کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ حیدرآباد سمیت صوبے بھر میں جلوسوں کے راستوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ راول ہاؤس راہوکی ٹنڈوجام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پورے سندھ میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور علماءکرام سے اجلاس کرکے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ سندھ میں بلا تفریق امام حسینؓ اور ان کے رفقا کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ اس وقت صوبے بھر میں سندھ حکومت کی جانب سے موثر انتظامات کئے گئے ہیں‘ امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔
اہم خبریں سے مزید