ملتان (سٹاف رپورٹر) ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کا کچہری چوک اور عزیز ہوٹل چوک کی از سر نو بحالی کا فیصلہ۔آفیسرز کالونی پارک اور شاہ شمس پارک میں تعمیراتی کام جاری۔ملتان ایونیو پر سایہ دار اور خوبصورت درختوں کی شجرکاری کا آغاز۔ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے شجرکاری امور اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سعد قریشی اور ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ نوید بھٹہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر کہچری چوک اور عزیز ہوٹل چوک پر مستقل پلانٹرز کی تنصیب کی جارہی ہے۔ چوکوں پر سایہ دار درختوں اور پودوں کی شجرکاری بھی کی جا رہی ہے۔ شاہ شمس پارک میں جھیل کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔آفیسرز کالونی پارک میں ٹریک کی ازسر نو بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملتان ایونیو پر شجرکاری کا آغاز ہو گیا ہے۔ناردرن بائی پاس تا سہو چوک سایہ دار درختوں سمیت خوبصورت درختوں کی شجرکاری کی جا رہی ہے۔ملتان ایونیو کو سایہ دار درختوں سے آراستہ کر رہے ہیں۔جھاڑیوں کی صفائی کے بعد شجرکاری کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سی ایم پنجاب کے گرین وژن پر عمل پیرا ہیں۔