ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی اشیا سے محروم،پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں26 مقدمات درج کر لیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میںالہٰی بخش سے تین ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں عتیق اور تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں غلام مرتضیٰ سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل فونز لے گئے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں رفیق کاتار، بستی ملوک کے علاقے میں اکرم کا موبائل فون، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں زاہد کی سائیکل اور موبائل فون، سٹی جلالپور کے علاقے میں حسن کی نقدی اور سونا وغیرہ، ارشد کی گائے، بی زیڈ کے علاقے میں ذیشان کی موٹر سائیکل، اللہ یار کاموٹر پمپ، حسین کا گھریلوسامان، ڈی ایچ اے کے علاقے میں جاوید کی موٹرسائیکل، نیوملتان کے علاقے میں سلیم کا موبائل فون، سیتل ماڑی کے علاقے میں رمضان اورکلثوم بی بی کے موبائل فونز، دہلی گیٹ کے علاقے میں عثمان کی موٹرسائیکل، بدھلہ سنت کے علاقے میں کاشف کا انورٹر وغیرہ، سعیدہ بی بی کی گندم، کینٹ کے علاقے میں علی رضااور رمضان، جلیل آباد کے علاقے میں طاہر کے موبائل فونز، مظفر آباد کے علاقے میں بشیر کی موٹرسائیکل اور چاندی وغیرہ، قطب پور کے علاقے میں نعمان کا موبائل فون، شاہ شمس کے علاقے میں بلال کی نقدی، طلائی زیورات، چاندی اور ممتاز آباد کے علاقے میں عطا اللہ کا موبائل فون چوری ہو گیا،پولیس نے نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔