ملتان (سٹاف رپورٹر) دربار عالیہ حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاحبزادےاوررکن قومی اسمبلی مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ فلسفۂ حسینیؓ امن و سلامتی کا پیغام ہے جسے گھر گھر پہنچانا ہے، ایران امریکہ جنگ میں پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے جب کہ مذہبی سکالر ڈ اکٹر غضنفر مہدی اور زہرا زیدی نے کہا کہ اسوۂشبیریؓ پر عمل کر کے ہی ہم اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں سے نبرد آزما ہو سکتے ہیں، مسلمانوں کی بقا اسی میں ہے کہ وہ متحد ہو کر آگے بڑھیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر احمد خاور شہزاد ڈی سی او سینٹر آف ایکسیلینس سی وی سی ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پیغام پاکستان کے اشتراک سے رضا ہال میں 48 ویں عالمی حسینیہ کانفرنس میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا، کانفرنس میں ڈاکٹر خاور شہزاد، علامہ طاہر عباس العصری لاہور، چوہدری اشرف اسماعیل، مخدوم سید حسن رضا مشہدی، مخدوم زادہ سید عمران گیلانی، مخدوم زاہد گردیزی، راؤ عبدالقیوم شاہین، علامہ عبدالحنان حیدری، سید حسن مرتضیٰ گردیزی، قاری ہدایت اللہ رحمانی، وسیم ممتاز ایڈوکیٹ، ساجد ملتانی، احسن علی جنجوعہ،کیف صحرائی اور عبدالخالق قریشی سمیت مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔