ملتان ( سٹاف رپورٹر) امام بارگاہ میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 3مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا،پولیس کو امام بارگاہ اہل ابا سے اسد اللہ نے اطلاع دی کہ تین نامعلوم اشخاص امام بارگاہ میں گھوم رہے ہیں، اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعپر پہنچ کر تینوں مشکوک اشخاص جن کی شناخت دلبر ، ریئس اور شعبان سے ہوئی کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا اور تفتیش کا آغاز کردیا۔