• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپوریشن ملتان نے عزاداروں کیلئےٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگا دیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان حکام نےملتان شہر میں عزاداروں کو گرمی سے بچانے کیلئےٹھنڈے اور میٹھے پانی کی سبیلیں لگا دی ہیں ، ایم سی ایم کی جانب سے عزاداروں سمیت عام شہریوں کو بھی ٹھنڈے اور میٹھے پانی کی فراہمی کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان نے سبیل پر ملازمین کی ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق 12گھنٹے تک ملازمین سبیلوں پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ گذشتہ روز بھی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے لگائی جانیوالی سبیل سے شہریوں کو ٹھنڈے اور میٹھے کی فراہمی کی گئی۔
ملتان سے مزید