کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پیٹرن انچیف غلام فاروق ، صدر محمد ایوب مریانی، سینئر نائب صدر اختر محمد کاکڑ , نائب صدر انجینئر میروائس خان کاکڑ اور ممبران نے کوئٹہ کے معروف تاجر حاجی ہاشم خان نورزئی کے نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک اور قابلِ تشویش واقعہ قرار دیا ہے۔ چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ایک پرامن، شریف النفس اور کاروباری شخصیت کا اس طرح قتل نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ پوری تاجر برادری کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے حکومتِ سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث قاتلوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے عہدیداروں نے مرحوم حاجی ہاشم خان نورزئی کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ چیمبر اس غم کی گھڑی میں مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑا ہے۔