• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیونگ لائسنس کے معاملات موٹروے پولیس کے پاس آنے سے سہولت میسر آئیگی ،گڈز ٹرک اونرز

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی، سیکرٹری اطلاعات حاجی روزی خان مندوخیل، نائب صدر حاجی ظاہر شاہ یوسف زئی اور حاجی اللہ نظر نے موٹروے پولیس سملی مین آفس کا دورہ کیا، جہاں ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی کے امور کے حوالے سے ایس پی موٹروے محمد ایوب اور ڈی ایس پی بشارت خان سے تفصیلی ملاقات اور گفتگو ہوئی۔اس موقع پر ٹرانسپورٹرز نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے نظام کو موٹروے پولیس کے زیر انتظام لانے کے اقدام پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے معاملات موٹروے پولیس کے پاس آنے سے ٹرانسپورٹرز اور بالخصوص ڈرائیور حضرات کو بڑی سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے موٹروے پولیس سے درخواست کی کہ ڈرائیوروں کے لائسنس کے اجراء کے عمل میں مکمل تعاون کیا جائے تاکہ انہیں آسانی اور سہولت کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس حاصل ہو سکے۔ایس پی موٹروے محمد ایوب اور ڈی ایس پی بشارت خان نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے یقین دلایا کہ موٹروے پولیس ڈرائیور برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی اور لائسنس کے حصول کے عمل کو سہل بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید