• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ڈی سی جنرل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس ہوا جس میں ضلع بھر کے تعلیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس میں نان فنکشنل اسکولوں، کرونک غیر حاضر اساتذہ و عملے، تعلیمی انتظامات اور اسکولوں کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹس پیش کی گئیں اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل و فیمیل)، آر ٹی سی ایم، متعلقہ ڈی ڈی اوز، پی ٹی سی ایم سی کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران مسلسل غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی، تنخواہوں میں کٹوتی اور شوکاز نوٹسز کے اجراء سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے نان فنکشنل اسکولوں کے ریکارڈ کی عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مکمل رپورٹ جلد از جلد پیش کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید