کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) نیب بلوچستان نے یونیورسٹی آف لورالائی کے باہمی اشتراک سے سیشن کاانعقاد کیا ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب بلوچستان احتشام الحق، وائس چانسلر یونیورسٹی آف لورالائی احسان اللہ کاکڑ اور دیگر مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے نیب کے وژن، مشن اور بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے میں طلبا کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا ڈپٹی ڈائریکٹر نیب خرم شہزاد نے اس بات پر زور دیا کہ طلبا معاشرے میں تبدیلی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں انہوں نے طلبا کو تلقین کی کہ وہ اپنی زندگیوں میں دیانتداری اور احتساب کو بنیاد بنائیں اور بدعنوانی سے نفرت کو اپنی شخصیت کا حصہ بنائیں اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خود احتسابی اور دیانت داری اسلام کے بنیادی اصول ہیں بدعنوانی کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کی جائے گی ۔