کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کینو اینڈ کایاک فیڈریشن کے زیر اہتمام حیات درانی واٹر اسپورٹس اکیڈمی میں عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر شجرکاری کی گئی تقریب کے مہمان خصوصیحیات اللہ خان درانی تھے اس موقع پراکیڈمی کے مینیجر ظاہر شاہ نے کھلاڑیوں کے ہمراہ اکیڈمی کے احاطے میں پودے لگائےانہوں نے شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا آنے والی نسلوں کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہےان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ ماحولیات کا تحفظ بھی اکیڈمی کے بنیادی اہداف میں شامل ہے تقریب کے دوران کھلاڑیوں کو حیات درانی واٹر اسپورٹس اکیڈمی کی تاریخ اور اس کے قیام کے مقاصد سے بھی آگاہ کیا گیابتایا گیا کہ اکیڈمی گزشتہ 42 برسوں سے بلوچستان میں واٹر اسپورٹس، روئنگ، کینوئنگ اور کشتی رانی کے فروغ کے ساتھ ساتھ ماحولیات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے حیات اللہ خان درانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اکیڈمی کے زیر اہتمام مستقبل میں بھی شجرکاری اور ماحولیاتی تحفظ کی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔