کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے مقامی ریسٹورنٹ کے مالک ممتاز تاجر ہاشم خان نورزئی کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کو شہر میں امن و امان کی خراب صورتحال اور حکومت کی غفلت کا نتیجہ قرار دیا ہےترجمان نے کہا کہ تاجر اور کاروباری شخصیات کا سرعام قتل اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیںانہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا اور تاجر برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے۔