کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ کاکڑ نے محمد ہاشم نورزئی کے قتل پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تاجروں اور عوام کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام ہے سیف سٹی کیمروں اور فورسز کی موجودگی میں تاجر کو گولی مارکر قاتل فرار ہوجاتے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محمد ہاشم نورزئی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔