• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن ،ترقی اورحقوق کیلئے مل کرآوازبلندکرنی چاہیئے، جماعت اسلامی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امراء زاہد اختر بلوچ اور مولانا محمد عارف دومڑنے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات اندازوں سے زیادہ خراب ،عوام پریشان اور نوجوان پہاڑوں کی طرف جارہے ہیں حکمران کو بے عمل دعوؤں اور اعلانات سے فرصت نہیںامن ترقی اور خوشحالی کیلئے بلوچستان کو حقوق دینے کے ساتھ لاپتہ افراد کو بازیابطاقت کے استعمال سے گریز کرنا ہوگایہ بات انہوں نے ضلع پنجگور کے ذمہ داران کے ساتھ نشست میں بات چیت کرتے ہوئے کہی جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ آج بلوچستان ویران اور کرفیو کا سماں پیش کررہا ہےتجارت کیلئے بارڈر بند ، چیک پوسٹوں ، بارڈر، ساحل پر لوگوں کی بے عزتی کے ساتھ انہین نقدی سے بھی محروم کیا جارہا ہےجماعت اسلامی ان مظالم کے خلاف پارلیمنٹ کے اندرو باہر بھرپور آوازبلندکررہی ہے تمام حقیقی سیاسی قوتوں علما کرام ،حقیقی قبائلی عمائدین کوامن ،ترقی اورحقوق کیلئے مل کرآوازبلندکرنی چاہیئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بلوچستان میں جعلی حکومت کے ساتھ جعلی لیڈرعوام پرمسلط کیے گئے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید