• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارتِ آبی وسائل ٹریک ٹو سطح پر سندھ طاس معاہدے سے متعلق کسی پیشرفت سے لاعلم

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ )ٹریک ٹو مذاکرات کے ذریعے بھارت کی جانب سے پیش کی گئی فضائی حدود کھولنے کے بدلے سندھ طاس معاہدہ بحال کرنے کی تجویز کے معاملے پر رابطہ کرنے پر وزارتِ آبی وسائل کے ایڈیشنل سیکریٹری اور ترجمان سید مہر علی شاہ نے کہا کہ انہیں ایسی کسی پیش رفت کا علم نہیں۔انہوں نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، "مجھے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی پیش رفت کا علم نہیں ہے۔"بھارتی میڈیا اس سے قبل تصدیق کر چکا ہے کہ حال ہی میں سری لنکا میں پاکستانی اور بھارتی نمائندوں کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید