• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عشرہ محرم الحرام عقیدت و احترام اور پُرامن انداز میں گزارا گیا، بلال یاسین

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر و کو چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان بلال یاسین نے محکمہ داخلہ کے ڈیجیٹل میڈیا سیل کا دورہ کیا۔ سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے سائبر پٹرولنگ اینڈ کوئیک رسپانس میکنزم بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے سائبر پٹرولنگ سیل میں تعینات ٹیموں کو بھرپور محنت پر شاباش دی ،، اس موقع پر صوبائی وزیر و کو چیئرمین کابینہ کمیٹی بلال یاسین کا کہنا تھا کہ عشرہ محرم الحرام کی محفوظ اور پُرامن تکمیل پر اللہ رب العزت کے شکر گزار ہیں، عشرہ محرم کے پُرامن انعقاد میں پاک فوج، محکمہ داخلہ، پولیس، محکمہ صحت، رینجرز، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، اوقاف، بلدیات، فوڈ اتھارٹی، لیسکو، سول ڈیفنس و دیگر اداروں نے بنیادی کردار ادا کیا۔
لاہور سے مزید