• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روڈا کاغیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد دفاتر سیل

لاہور (خصوصی رپورٹر) راوی اربن ڈیو یلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) نے راوی شہر کے منصوبہ جاتی علاقے میں غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد دفاتر کو سیل کر دیا۔ترجمان روڈا کے مطابق ڈیویلپمنٹ اینڈ بلڈنگ کنٹرول کے شعبہ انفورسمنٹ کی نگرانی میں روڈا ٹیم نے فیروزوالہ اور شرقپور کے علاقوں، موضع بھلہ بانیوال اور علاقہ خاص میں آپریشن کیا آپریشن کے دوران الرحمان بلاک، رحمان سٹی اور ڈورے اسٹیٹ کے دفاتر سیل کر دیے گئے۔
لاہور سے مزید