لاہور(خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں ہاسٹلز مکمل طور پربند نہیں کئے گئے،تعلیمی وتحقیقی ضروریات رکھنے والے طلباؤطالبات کو مخصوص ہاسٹلز میں رہائش کی سہولت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ ڈی کے فائنل سمسٹرریسرچرز کو بھی ہاسٹلزمیں قیام کی اجازت دی گئی ہے اورایم فل کے فائنل سمسٹر طلباؤطالبات بھی تعلیمی ضرورت کے تحت ہاسٹلز میں مقیم ہیں۔