اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ایران بحران کے بعد پاکستان نے آٹھواں LNG کارگو حاصل کرلیا ، ایل این جی سپلائی ٹینڈر بی پی سنگاپور کے نام؛ جولائی کے آغاز میں جہاز پاکستان پہنچے گا۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان توانائی کی سپلائی کو مستحکم کرنے کے لیے پاکستان نے اسپاٹ مارکیٹ سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کا ایک اور کارگو حاصل کر لیا ہے، جس میں برٹش پٹرولیم (بی پی) سنگاپور 140000 کیوبک میٹر کی شپمنٹ کیلئے 16.7372 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی کے ساتھ کامیاب ترین بولی دہندہ کے طور پر سامنے آیا ہے۔