• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی‘ اغوا اور نوسربازی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، زیادتی اور اغوا سمیت مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق سرکاری سیل کو ڈی سیل کرنے کے الزام میں پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے کم عمر بچوں سے مبینہ زیادتی اور کوشش کرنے کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی‘ پولیس نے بدفعلی کے الزام میں چار ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرلیے، تھانہ راجہ رام پولیس نے دوران لڑائی زخمی ہونے والی خاتون کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر لاش قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی، پولیس تھانہ بستی ملوک چوکی لاڑ نےلین دین کے تنازع میں رقم ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کرکے مدعی مقدمہ کی 1لاکھ10ہزار روپے کی رقم برآمد کر کے اس کے حوالے کر دی‘ پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 4نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے، سیتل ماڑی پولیس نے مذہبی انتشار پھیلانے کے الزام میں ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرلیا، سٹی شجاع آباد پولیس نے کم عمر بچی سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے نوسرباز ی کے مختلف واقعات میں نقدی اور موبائل فون چھین کر لے جانے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔
ملتان سے مزید