ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ شب آدھے گھنٹے سے زائد بجلی کی فراہمی معطل رہی، بجلی بند ہونے کے باوجود نہ بیک اپ جنریٹر بروقت چلایا جا سکا اور نہ ہی چینج اوور سسٹم فعال ہو سکا، جس کے باعث ہسپتال کے متعدد اہم اور حساس شعبے متاثر ہوئے، مریضوں اور ان کے لواحقین کے مطابق بجلی کی بندش کے دوران آئی سی یو، ایمرجنسی سمیت دیگر اہم وارڈز اندھیرے میں ڈوبے رہے جب کہ سکیورٹی کیمروں کا نظام بھی مکمل طور پر بند ہو گیا، بجلی کی بندش کے دوران مریضوں، ان کے لواحقین اور عملے کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا، انتظامیہ کے مطابق تیکنیکی خرابی کے باعث یہ مسئلہ پیدا ہوا ، تاہم بروقت اقدام سے بجلی بحال کرالی گئی۔