• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 19مقدمات درج کرلیے۔ تھانہ نیو ملتان کے علاقے احمد حسن اور عبدالرحمن سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر30ہزار نقدی تین موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے کومل تنویر تھانہ کوتوالی کے علاقے باسط کے موبائل فونز نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر لے گئے تھانہ الپہ کے علاقے یعقوب سے ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر 3لاکھ 10ہزار سولر وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ بستی ملوک کے علاقے شعبان کے گھر سے طلائی زیورات صدر جلالپور کے علاقے جنید کا انورٹر وغیرہ کینٹ کے علاقے عبداللہ اور ناصر کی موٹرسائیکلیں شاہ شمس کے علاقے آصفہ کا لیپ ٹاپ اور الپہ کے علاقے شمیم کا میٹر بجلی چوری ہوگئے ۔
ملتان سے مزید