ملتان (سٹافرپورٹر) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے معطل پروفیسر ڈاکٹر احسان قادر بھابھہ کو خاتون پروفیسر اور ان کے اہل خانہ کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا،پولیس ذرائع کے مطابق خاتون پروفیسر نے درخواست دی تھی کہ مبینہ زیادتی کے زیرسماعت مقدمے میں ضمانت پر رہائی کے بعد ملزم انہیں اور ان کے اہل خانہ کو دھمکی آمیز خطوط بھیج رہا ہے، درخواست پر آر پی او کی ہدایت پر ایس پی کینٹ نے تحقیقات کیںجس کے بعد ڈاکٹر احسان قادر بھابھہ کو گرفتار کرکے تھانہ چہلیک منتقل کر دیا گیا، جہاں مزید قانونی کارروائی جاری ہے، پولیس کے مطابق گزشتہ برس درج ہونے والا مبینہ زیادتی کا مقدمہ تاحال عدالت میں زیرسماعت ہے۔