• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا معاہدہ

ریاض/ کراچی (شاہد نعیم/ عبدالماجد بھٹی) پاکستان اور سعودی عرب نے ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کئے ہیں۔مفاہمتی یادداشت پر دستخط سعودی کرکٹ فیڈریشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمینز نے کئے۔ معاہدے کے تحت سعودی عرب میں ایک بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ اس منصوبے کا مقصد مملکت میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور کھیلوں کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ یہ معاہدہ سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن محمد آل سعود اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین و وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان طے پایا۔ قبل ازیں ریاض پہنچنے پر محسن نقوی نے سعودی قیادت کے ساتھ سکیورٹی، منشیات کی روک تھام اور ادارہ جاتی تعاون پر بھی مذاکرات کئے۔

ملک بھر سے سے مزید