• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی پائیدار ترقی کے لئے سسٹین ایبلٹی آفس قائم کرے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے ادارے کو عالمی معیار کی پائیدار یونیورسٹی بنانے کے لیے جامع یونیورسٹی سسٹین ایبلٹی پالیسی اینڈ امپلیمنٹیشن روڈ میپ (2026-2029) متعارف کروا دیا ہے، جسے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز) نے خود تیار کیا اور یونیورسٹی کے تمام اہم تعلیمی و انتظامی سربراہان کے اجلاس میں پیش کیا۔پالیسی کی بریفنگ میں مشیر برائے وائس چانسلر، رجسٹرار، تمام ڈینز، شعبہ جات کے چیئرپرسنز، ڈائریکٹرز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔یہ پالیسی اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) اور عالمی معیار کے سسٹین ایبلٹی فریم ورک کے مطابق تیار کی گئی ہے، جس کا مقصد ماحولیات کے تحفظ، سماجی ذمہ داری اور بہتر انتظامی نظام کو یونیورسٹی کے تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی معاملات کا مستقل حصہ بنانا ہے۔اس پالیسی کا سب سے اہم اقدام داؤد یونیورسٹی میں سسٹین ایبلٹی آفس کا قیام ہے، جو یونیورسٹی میں پائیدار ترقی سے متعلق تمام اقدامات کی نگرانی، عملدرآمد اور رپورٹنگ کا مرکزی ادارہ ہوگا۔ اس آفس کی سربراہی ڈائریکٹر سسٹین ایبلٹی کریں گے۔تین سالہ روڈ میپ کے تحت یونیورسٹی کا ہدف ہے کہ وہ کیو ایس سسٹین ایبلٹی رینکنگ میں شامل ہو، کاربن فٹ پرنٹ میں 25 سے 30 فیصد کمی لائے، 70 فیصد سے زائد تعلیمی پروگرامز میں سسٹین ایبلٹی کے تصورات شامل کرے اور سالانہ سسٹین ایبلٹی (ESG) رپورٹس جاری کرے۔

ملک بھر سے سے مزید