میکسیکو سٹی (جنگ نیوز) فیفا ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے سے باہر ہونے کے باوجود ایرانی فٹبال ٹیم کو میکسیکن مداحوں کی جانب سے تیہوانا میں الوداع کہتے وقت محبت کی نئی تاریخ رقم کر دی گئی، ہزاروں شائقین نے ہوٹل کا گھیراؤ کر کے کھلاڑیوں پر گل پاشی کی اور جذباتی نعرے لگائے۔ غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق ایران کی ٹیم کے گروپ اسٹیج میں تینوں میچز ڈرا ہونے اور مصر کے خلاف آخری لمحات کا گول آف سائیڈ قرار دیے جانے کے باعث اگلے مرحلے میں نہ پہنچ سکی۔ اخراج کے باوجود میکسیکن شائقین پلے کارڈز اٹھائے ہوٹل کے باہر جمع ہو گئے جن پر لکھا تھا ’’ایرانی بھائی، اب تم بھی میکسیکن ہو‘‘۔ مداحوں نے اسٹار اسٹرائیکر مہدی طارمی سمیت دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف لیے۔