کراچی (رفیق مانگٹ) ایران نے خامنہ ای کی شہادت پر اسرائیل اور امریکہ کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا، شواہد مکمل، صدارتی دفتر اور وزارت خارجہ مقدمہ دائر کرنے میں مصروف، لاکھوں افراد کا انتقامی مارچ، خامنہ ای قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ، سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کا کہنا تھا کہ شہید لیڈر کے خون کا بدلہ لینے کی فائل کھلی، ذمہ داروں کو مناسب وقت پر سزا دی جائے گی، ایران نے سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے معاملے پر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی حکومت کی ترجمان نے کہا کہ شواہد اور دستاویزات اکٹھا کرنے کے بعد مقدمہ دائر کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اس پر باقاعدہ پیش رفت جاری ہے۔