• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گروپ کیپٹن کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیا، 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا، آئی جی

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) آئی جی اسلام آباد پولیس سیدعلی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ زبردستی خاتون کوساتھ لیجانے کے خواہاں ملزم نے مداخلت برداشت نہیں کی اور گروپ کیپٹن عاصم طارق کو گولی ماری قتل کر دیا،گروپ کیپٹن کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیا،9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا،قاتل سعد عباسی کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے، اسلام آبادسے جس وقت اسے گرفتارکیا تو اس نے بس کی ٹکٹ لی ہوئی تھی ، اتوار کی رات پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی نے کہا کہ صبح گیارہ بج کر اکیس منٹ پر فائر مار کر شہید کر دیا گیا، واقعہ کے نو گھنٹوں میں ملزم سعد عباسی کو گرفتار کر لیا گیا ،یہ واقعہ ہمارے لئے ایک چیلنج تھا۔
اہم خبریں سے مزید