• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، لڑکی کو زبردستی بٹھانے سے منع کرنے پر فضائیہ افسر شہید

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد میں لڑکی کوزبردستی کار میں بٹھانے سے منع کرنے پرپاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق فائرنگ سے شہید ہو گئے، ایبٹ آباد کا رہائشی قاتل موقع سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اشتراک سے اسے گرفتار کرلیا ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خاتون کو بچانے کے دوران گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس سے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، واقعہ وفاقی دارالحکومت کے تھانہ مارگلہ کے علاقے شاہین چوک، ائیر یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی کے سامنےپیش آیا ، عینی شاہدین کے مطابق گروپ کیپٹن عاصم نائنتھ ایوینیو سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے ایک موٹرسائیکل سے ایک خاتون کو اترے ہوئے دیکھا جس کا ہاتھ موٹر سائیکل سوار کھینچ رہا تھا ،گروپ کیپٹن عاصم ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے مڑ کر واپس آئے اور موٹر سائیکل کے قریب رکے جس پر لڑکی گاڑی کی دوسری طرف بھاگ آئی ،اسی دوران مبینہ قاتل سعد عباسی نے گروپ کیپٹن عاصم کے ساتھ بدکلامی شروع کر دی، مداخلت پر مشتعل ہو کر ان پر فائر کھول دیا ،گروپ کیپٹن عاصم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔
اہم خبریں سے مزید