• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ عبداللّٰہ، قبائلی رہنما عبیداللّٰہ سمیت 4 افراد قتل

ژوب ( جنگ نیوز)ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی بدوان میں ملزمان کی فائرنگ سے قبائلی رہنما عبیداللہ سمیت 4افراد کو قتل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ قبائلی دشمنی میں اب تک متعدد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع بھی کردی گئی۔
 
اہم خبریں سے مزید