• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کو آسٹریلیا کے دورے پر جان سے مارنے کی دھمکی

لاہور/ اسلام آباد (خالد محمود خالد، فاروق اقدس) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے آسٹریلیا کے دورے کے دوران ملبورن کے مارول اسٹیڈیم میں 9جولائی 2026کو ہونے والی کمیونٹی تقریب کے دوران مودی کی جان لینے کی دھمکی دی گئی ہے۔جس کے بعد آسٹریلیا میں سیکیورٹی اداروں   کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور آسٹریلوی حکام نے دھمکی کو پوری طرح سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات اور حفاظتی اقدامات کا اغاز کر دیا ہے  یہ دھمکی مارول اسٹیڈیم کے فیس بک ایونٹ پیج پر ایک صارف ابو مصطفیٰ کی جانب سے پوسٹ کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید