• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ آج حلف اٹھائیں گے، بلاول کی آمد

اسکردو( نثار عباس/ نامہ نگار) گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیر اعلی امجد حسین آج اپنے عہدے کا حلف لیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے گلگت پہنچ گئے، حلف برداری کی تقریب چنار باغ میں ہوگی،کابینہ کی تشکیل کیلئے بلاول اور امجد حسین کی مشاورت، ۷ جون کو نے والے انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد پیپلز پارٹی نے استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عمران ندیم سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہو ئے تھے اور پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوئے تھے  امجد حسین نے  محرم الحرام کے احترام میں ۱۴ محرم کے بعد حلف لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید