• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے بڑے دریاؤں میں پانی کی صورتحال معمول پر، بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد /چترال (این این آئی)ملک کے بڑے دریاں میں پانی کی صورتحال معمول پر ہے، محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، ادھر اپر چترال میں گلیشیائی پگھلاؤ کے باعث ندی نالوں میں شدید طغیانی آ گئی، جس سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق یارخون کے علاقے بانگ گول میں اچانک سیلاب آنے سے پانی کے بہا میں غیر معمولی اضافہ ہوا، جسکے نتیجے میں گھروں، باغات اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا اور کئی علاقے زیرِ آب آ گئے۔شدید سیلاب کے باعث بنگ نالہ پر قائم واحد رابطہ پل بھی دریا برد ہوگیاجس سے یارخون ویلی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔
اہم خبریں سے مزید